Sangeet Na Jane Ho Sangeet

سنگیت نہ جانے، ہو، سنگیت نہ جانے
سنگیت نہ جانے، ہو، سنگیت نہ جانے
دکھلائے گا کب تک ہمیں یہ خواب سہانے؟
ہو، سنگیت نہ جانے

سُر تال ہے جیون
ہاں، سُر تال ہے جیون
ہاں، لیکن میرے ماحول میں پامال ہے جیون
ہائے، سُر تال ہے جیون

کیوں حسن کے دشمن ہوئے کچھ لوگ پرانے؟
ہو، سنگیت نہ جانے

یہ جرم ہے میرا
ہاں، یہ جرم ہے میرا
ہاں، میں لیتا ہوں کیوں نام یہاں پیار سے تیرا
ہائے، یہ جرم ہے میرا

بدلا مجھے اچھا دیا یہ میری وفا نے
ہو، سنگیت نہ جانے
دکھلائے گا کب تک ہمیں یہ خواب سہانے؟
ہو، سنگیت نہ جانے

کب زخم سلے ہیں
ہاں، کب زخم سلے ہیں
ہاں، نغموں کے عوض ہم کو سدا اشک ملے ہیں
ہائے، کب زخم سلے ہیں

رویا وہی، آیا یہاں جو پھول کھلانے
ہو، سنگیت نہ جانے
دکھلائے گا کب تک ہمیں یہ خواب سہانے؟
ہو، سنگیت نہ جانے



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link