Dil Diya Bhool

دل دیا بھول ہوئی، دل کی دل ہی میں رہی
ہم نے بھی سوچ لیا، تُو نہیں اور سہی
دل دیا بھول ہوئی، دل کی دل ہی میں رہی
ہم نے بھی سوچ لیا، تُو نہیں اور سہی
دل دیا بھول ہوئی...

حسن والوں کی وفا عمر بھر کی ہے سزا
حسن والوں کی وفا عمر بھر کی ہے سزا
نہ کوئی اِن کا چلن، نہ کوئی اِن کا خدا

آج آحساس ہوا چوٹ جب دل پہ سہی
دل دیا بھول ہوئی...

کوئی منزل نہ ملی، رائیگاں چلتے رہے
بن کے پروانہ بہت عشق میں جلتے رہے

"با وفا کوئی نہیں،" بات بھنورے نے کہی
دل دیا بھول ہوئی...

آرزوؤں کا سدا خون ہوتا ہے یہاں
آرزوؤں کا سدا خون ہوتا ہے یہاں
دل کھلونا ہے یہاں، پیار دھوکا ہے یہاں

خواب سب راکھ ہوئے، کچھ ہوا ایسی بہی
دل دیا بھول ہوئی، دل کی دل ہی میں رہی
ہم نے بھی سوچ لیا، تُو نہیں اور سہی
دل دیا بھول ہوئی...



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link