Tum Se Milkar Meri Duniya

تم سے مل کر میری دنیا ہی بدل جاتی ہے
تم سے مل کر میری دنیا ہی بدل جاتی ہے
روح کی ساری تھکن پیار میں ڈھل جاتی ہے
تم سے مل کر میری دنیا...

سوچتا ہوں کہ تمھیں پیار کا عنوان کہوں
سوچتا ہوں کہ تمھیں پیار کا عنوان کہوں
نغمہ بن کر جو مچلتا ہے وہ ارمان کہوں

تم وہ شمع ہو جو احساس میں جل جاتی ہے
تم سے مل کر میری دنیا ہی بدل جاتی ہے
روح کی ساری تھکن پیار میں ڈھل جاتی ہے
تم سے مل کر میری دنیا...

تم جو مل جاؤ تو جینے سے شکایت نہ رہے
تم جو مل جاؤ تو جینے سے شکایت نہ رہے
سچ تو یہ ہے کہ مجھے کوئی بھی حسرت نہ رہے

زندگی پیار کو پانے سے سنبھل جاتی ہے
تم سے مل کر میری دنیا ہی بدل جاتی ہے
روح کی ساری تھکن پیار میں ڈھل جاتی ہے
تم سے مل کر میری دنیا...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link