Jo Bhi Ghum Milta Hai

جو بھی غم ملتا ہے
جو بھی غم ملتا ہے
گیتوں میں چُھپا لیتے ہیں
اپنی ہر آگ کو
اپنی ہر آگ کو
اشکوں سے بجھا لیتے ہیں

جو بھی غم ملتا ہے
جو بھی غم ملتا ہے...

دوست بن کر جو ملے ایسے لٹیرے دیکھے
ہم نے بہروپ بدلتے ہوئے چہرے دیکھے

رات آتی ہے تو الفت کا دلاتے ہیں یقیں
رات آتی ہے تو الفت کا دلاتے ہیں یقیں

صبح ہوتی ہے تو
صبح ہوتی ہے تو
نظریں بھی چرا لیتے ہیں
اپنی ہر آگ کو
اپنی ہر آگ کو
اشکوں سے بجھا لیتے ہیں

جو بھی غم ملتا ہے
جو بھی غم ملتا ہے...

اپنے گیتوں کے مقدر میں یہ بازار سہی
ہم زمانے کی نگاہوں میں گنہگار سہی

پھر بھی کرتے نہیں دنیا سے شکایت ہم لوگ
پھر بھی کرتے نہیں دنیا سے شکایت ہم لوگ

خود ہی ہر بات کا
خود ہی ہر بات کا
الزام اٹھا لیتے ہیں
اپنی ہر آگ کو
اپنی ہر آگ کو
اشکوں سے بجھا لیتے ہیں

جو بھی غم ملتا ہے
جو بھی غم ملتا ہے...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link