Tumhi Ko Mubarak Rahe Dosto

تمھی کو مبارک رہے دوستو
تمھی کو مبارک رہے دوستو
مجھے ایسی دنیا نہیں چاہیے

تمھی کو مبارک رہے دوستو
مجھے ایسی دنیا نہیں چاہیے
مجھے ایسی دنیا نہیں چاہیے

پگھلتی نہیں آنسوؤں سے کبھی
یہ دنیا وہ پتھر کی دیوار ہے
کسی کے غموں سے اِسے کام کیا
یہ دنیا خوشی کی خریدار ہے

مجھے ایسی دنیا نہیں چاہیے
تمھی کو مبارک رہے دوستو
مجھے ایسی دنیا نہیں چاہیے

یہ دنیا تو ہے ایک نیلام گھر
یہاں زندگی بیچ دیتے ہیں لوگ
کسے اپنا سمجھیں، کسے اجنبی
یہاں دوستی بیچ دیتے ہیں لوگ

مجھے ایسی دنیا نہیں چاہیے
تمھی کو مبارک رہے دوستو
مجھے ایسی دنیا نہیں چاہیے
مجھے ایسی دنیا نہیں چاہیے



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link