Khuda Ney Husan Diya

خدا نے حسن دیا ایسا بے مثال تمھیں
خدا نے حسن دیا ایسا بے مثال تمھیں

نظارے بھی تمھیں جھک کر
ستارے بھی تمھیں جھک کر
سلام کرتے ہیں، ہو او او

خدا نے حسن دیا...

تبسم آفریں چہرہ
کھلی ہو چاندنی جیسے
کلی کے لب پہ چپکے سے
بکھر جائے ہنسی جیسے

نظارے بھی تمھیں جھک کر
ستارے بھی تمھیں جھک کر
سلام کرتے ہیں، ہو او او

خدا نے حسن دیا...

سیاہ زلفوں کے آنچل میں
حسیں رخسار تابندہ
زمیں کی چاندنی سے ہے
فلک کا چاند شرمندہ

ستارے بھی تمھیں جھک کر
نظارے بھی تمھیں جھک کر
سلام کرتے ہیں، ہو او او

خدا نے حسن دیا...

ذرا شانوں پہ بکھرا دو
مہکتی زلف کا سایہ

ذرا شانوں پہ بکھرا دو
مہکتی زلف کا سایہ
یہ میری خوش نصیبی ہے
کہ تم جیسا حسیں پایا

نظارے بھی تمھیں جھک کر
ستارے بھی تمھیں جھک کر
سلام کرتے ہیں، ہو او او

خدا نے حسن دیا ایسا بے مثال تمھیں
خدا نے حسن دیا...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link