Ek Larka Mere Piche (from "Insan Aur Shaitan")

مانگے پیار کا وعدہ مجھ سے، سوچ کے میں گھبرائی
ڈرتی ہوں میں، گلی گلی نہ ہو جائے رسوائی

اک لڑکا میرے پیچھے پڑا
ہوں، اک لڑکا میرے پیچھے پڑا

مانگے پیار کا وعدہ مجھ سے، سوچ کے میں گھبرائی
ڈرتی ہوں میں، گلی گلی نہ ہو جائے رسوائی

اک لڑکا میرے پیچھے پڑا
ہاں، اک لڑکا میرے پیچھے پڑا
ہاں ہاں، پیچھے پڑا، ہاں ہاں، پیچھے پڑا

دن کو ملے، میٹھی باتیں سنائے
راتوں کو وہ میرے سپنوں میں آئے
ابھی تک تو انکار ہے ان لبوں پر
نہ جانوں میں، کس دن یہ ضد ٹوٹ جائے

ایسا نہ ہو، دل دے کے میں دیتی پھروں دہائی
ڈرتی ہوں میں، گلی گلی نہ ہو جائے رسوائی

اک لڑکا میرے پیچھے پڑا
ہاں، اک لڑکا میرے پیچھے پڑا
دیکھو، پیچھے پڑا، ہاں ہاں ہاں، پیچھے پڑا

کیوں غیر کو اپنے دل میں بساؤں
جوانی کو یہ روگ میں کیوں لگاؤں
بہت دن سے یہ کشمکش ہو رہی ہے
وہ نظریں ملائیں، میں نظریں چراؤں

ہاتھ پکڑ کے کہتا ہے، "تُو کیوں سپنوں میں آئی؟"
ڈرتی ہوں میں، گلی گلی نہ ہو جائے رسوائی

اک لڑکا میرے پیچھے پڑا
ہاں، اک لڑکا میرے پیچھے پڑا

مانگے پیار کا وعدہ مجھ سے، سوچ کے میں گھبرائی
ڈرتی ہوں میں، گلی گلی نہ ہو جائے رسوائی

اک لڑکا میرے پیچھے پڑا
ہاں ہاں ہاں، اک لڑکا میرے پیچھے پڑا
دیکھو، پیچھے پڑا، آں، ہاں ہاں، پیچھے پڑا



Credits
Writer(s): Khawaja Pervez, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link