(Nazm) Chand Chehra Sitara Aankhen
میرے خدایا، میں زندگی کے عذاب لکّھوں کہ خواب لکّھوں
یہ میرا چہرہ، یہ میری آنکھیں
بجھے ہوئے سے چراغ جیسے
جو پھر سے جلنے کے منتظر ہوں
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھیں
وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
جنھوں نے پیماں کیے تھے مجھ سے
رفاقتوں کے، محبتوں کے
کہا تھا مجھ سے کہ، "اے مسافر رہِ وفا کے
جہاں بھی جائے گا، ہم بھی آئیں گے ساتھ تیرے
بنیں گے راتوں میں چاندنی ہم
تو دن میں سائے بکھیر دیں گے"
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھیں
وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
وہ اپنے پیماں رفاقتوں کے، محبتوں کے
شکست کر کے
نہ جانے اب کس کی رہ گزر کا منارۂ روشنی ہوئے ہیں
مگر مسافر کو کیا خبر ہے
وہ چاند چہرہ تو بجھ گیا ہے
ستارہ آنکھیں تو سو گئی ہیں
وہ زلفیں بے سایہ ہو گئی ہیں
وہ روشنی اور وہ سائے میری عطا تھے
سو میری راہوں میں آج بھی ہیں
کہ میں مسافر رہِ وفا کا
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھیں
وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
ہزاروں چہروں، ہزاروں آنکھوں
ہزاروں زلفوں کا ایک سیلابِ تند لے کر
میرے تعاقب میں آ رہے ہیں
ہر ایک چہرہ ہے چاند چہرہ
ہیں ساری آنکھیں ستارہ آنکھیں
تمام ہیں مہرباں سایہ دار زلفیں
میں کس کو چاہوں؟ میں کس کو چوموں؟
میں کس کے سائے میں بیٹھ جاؤں؟
بچوں کہ طوفاں میں ڈوب جاؤں؟
کہ میرا چہرہ، نہ میری آنکھیں
میرے خدایا، میں زندگی کے عذاب لکّھوں کہ خواب لکّھوں
یہ میرا چہرہ، یہ میری آنکھیں
بجھے ہوئے سے چراغ جیسے
جو پھر سے جلنے کے منتظر ہوں
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھیں
وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
جنھوں نے پیماں کیے تھے مجھ سے
رفاقتوں کے، محبتوں کے
کہا تھا مجھ سے کہ، "اے مسافر رہِ وفا کے
جہاں بھی جائے گا، ہم بھی آئیں گے ساتھ تیرے
بنیں گے راتوں میں چاندنی ہم
تو دن میں سائے بکھیر دیں گے"
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھیں
وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
وہ اپنے پیماں رفاقتوں کے، محبتوں کے
شکست کر کے
نہ جانے اب کس کی رہ گزر کا منارۂ روشنی ہوئے ہیں
مگر مسافر کو کیا خبر ہے
وہ چاند چہرہ تو بجھ گیا ہے
ستارہ آنکھیں تو سو گئی ہیں
وہ زلفیں بے سایہ ہو گئی ہیں
وہ روشنی اور وہ سائے میری عطا تھے
سو میری راہوں میں آج بھی ہیں
کہ میں مسافر رہِ وفا کا
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھیں
وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
ہزاروں چہروں، ہزاروں آنکھوں
ہزاروں زلفوں کا ایک سیلابِ تند لے کر
میرے تعاقب میں آ رہے ہیں
ہر ایک چہرہ ہے چاند چہرہ
ہیں ساری آنکھیں ستارہ آنکھیں
تمام ہیں مہرباں سایہ دار زلفیں
میں کس کو چاہوں؟ میں کس کو چوموں؟
میں کس کے سائے میں بیٹھ جاؤں؟
بچوں کہ طوفاں میں ڈوب جاؤں؟
کہ میرا چہرہ، نہ میری آنکھیں
میرے خدایا، میں زندگی کے عذاب لکّھوں کہ خواب لکّھوں
Credits
Writer(s): Obaid Ullah Aleem
Lyrics powered by www.musixmatch.com
Link
© 2024 All rights reserved. Rockol.com S.r.l. Website image policy
Rockol
- Rockol only uses images and photos made available for promotional purposes (“for press use”) by record companies, artist managements and p.r. agencies.
- Said images are used to exert a right to report and a finality of the criticism, in a degraded mode compliant to copyright laws, and exclusively inclosed in our own informative content.
- Only non-exclusive images addressed to newspaper use and, in general, copyright-free are accepted.
- Live photos are published when licensed by photographers whose copyright is quoted.
- Rockol is available to pay the right holder a fair fee should a published image’s author be unknown at the time of publishing.
Feedback
Please immediately report the presence of images possibly not compliant with the above cases so as to quickly verify an improper use: where confirmed, we would immediately proceed to their removal.