Koi Dhun Ho Main

کوئی دُھن ہو، میں تیرے گیت ہی گائے جاؤں
کوئی دُھن ہو، میں تیرے گیت ہی گائے جاؤں
درد سینے میں اٹھے، شور مچائے جاؤں
کوئی دُھن ہو...

خواب بن کر تُو برستا رہے شبنم، شبنم
خواب بن کر تُو برستا رہے شبنم، شبنم

اور بس میں اِسی موسم میں نہائے جاؤں
کوئی دُھن ہو، میں تیرے گیت ہی گائے جاؤں
کوئی دُھن ہو...

تیرے ہی رنگ اترتے چلے جائیں مجھ میں
تیرے ہی رنگ اترتے چلے جائیں مجھ میں

خود کو لکھوں، تیری تصویر بنائے جاؤں
کوئی دُھن ہو...

جس کو ملنا نہیں پھر اُس سے محبت کیسی
جس کو ملنا نہیں پھر اُس سے محبت کیسی

سوچتا جاؤں، مگر دل میں بسائے جاؤں
کوئی دُھن ہو، میں تیرے گیت ہی گائے جاؤں
درد سینے میں اٹھے، شور مچائے جاؤں
کوئی دُھن ہو، میں تیرے گیت ہی گائے جاؤں
کوئی دُھن ہو...



Credits
Writer(s): Obaid Ullah Aleem
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link