Main Ban Patang Ur Jaon

میں بن پتنگ اڑ جاؤں رے
ہوا کے سنگ لہراؤں، لہراؤں رے

میں بن پتنگ اڑ جاؤں رے

تُو دھرتی پر مجھے بلائے، مجھے بلائے

میں آکاش کو جاؤں رے
میں آکاش کو جاؤں رے
ہوا کے سنگ لہراؤں، لہراؤں رے

میں بن پتنگ اڑ جاؤں رے

جگنو بن کر چم چم چمکوں، اڑتی پھروں ہواؤں میں
جگنو بن کر چم چم چمکوں، اڑتی پھروں ہواؤں میں
ہو، برکھا بن کر چھم چھم برسوں، ہو، چھم چھم برسوں
چھپتی پھروں گھٹاؤں میں

گیت ملن کے گاؤں رے
گیت ملن کے گاؤں رے
ہوا کے سنگ لہراؤں، لہراؤں رے

میں بن پتنگ اڑ جاؤں رے

چندا کی نگری میں جا کر چھن چھن ناچوں، گاؤں میں
چندا کی نگری میں جا کر چھن چھن ناچوں، گاؤں میں
ہو، چندا، تارے سن سن ناچیں، ہو، سن سن ناچیں
ایسا گیت سناؤں میں

اونچا نگر بساؤں رے
اونچا نگر بساؤں رے
ہوا کے سنگ لہراؤں، لہراؤں رے

میں بن پتنگ اڑ جاؤں رے



Credits
Writer(s): Feroz Nizami
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link