Des Paraye Jaane Wale Wada Karte Jana

دیس پرائے جانے والے، وعدہ کرتے جانا

دیس پرائے جانے والے، وعدہ کرتے جانا
کہ خط لکھو گے، مجھے خط لکھو گے روزانہ
دیکھو، میرے ساتھی، اپنے پیار کی لاج نبھانا
کہ خط لکھو گے، مجھے خط لکھو گے روزانہ
دیس پرائے جانے والے، وعدہ کرتے جانا
کہ خط لکھو گے، مجھے خط لکھو گے روزانہ

چھت پہ چڑھ کے خط نہ پڑھوں گی
ہوں گی چاندنی راتیں
چاند کہیں چھپ کر نہ پڑھ لے
تیرے خط کی باتیں

چاند کو ہو معلوم بھلا کیوں میرے چاند کا افسانہ
خط لکھو گے، مجھے خط لکھو گے روزانہ
دیس پرائے جانے والے، وعدہ کرتے جانا
کہ خط لکھو گے، مجھے خط لکھو گے روزانہ

جس دن تیرا خط نہ آیا
نیند نہ مجھ کو آئے گی
آنکھ سے آنسو برسیں گے
اور یاد تیری تڑپائے گی

لگی رہیں گی در پہ آنکھیں، آنکھوں کو نہ ترسانا
خط لکھو گے، مجھے خط لکھو گے روزانہ
دیس پرائے جانے والے، وعدہ کرتے جانا
کہ خط لکھو گے، مجھے خط لکھو گے روزانہ
دیکھو، میرے ساتھی، اپنے پیار کی لاج نبھانا
کہ خط لکھو گے، مجھے خط لکھو گے روزانہ



Credits
Writer(s): M. Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link