Eik Haath Par Suraj Rakhlo

ایک ہاتھ پر سورج رکھ لو، ایک ہاتھ پر چاند
وہ دونو پڑ جائیں گے ماند مجھ کو دیکھ کے
ہو، مجھ کو دیکھ کے

ایک ہاتھ پر سورج رکھ لو، ایک ہاتھ پر چاند
وہ دونو پڑ جائیں گے ماند مجھ کو دیکھ کے
ہو، مجھ کو دیکھ کے

چاندی چاندی حسن ہے میرا، جسم ہے سونا سونا
دیکھنے والوں، دیکھو، میں ہوں ایک انمول کھلونا
چاندی چاندی حسن ہے میرا، جسم ہے سونا سونا
دیکھنے والوں، دیکھو، میں ہوں ایک انمول کھلونا

ریشم ریشم زلفوں کی جب چھا جائے گی شام
مچے گا محفل میں کہرام مجھ کو دیکھ کے
ہو، مجھ کو دیکھ کے

ایک ہاتھ پر سورج رکھ لو، ایک ہاتھ پر چاند
وہ دونو پڑ جائیں گے ماند مجھ کو دیکھ کے
ہو، مجھ کو دیکھ کے

سجا ہوا ہے دل کے ٹکڑوں سے یوں میرا سینہ
شکلیں کئی دکھائے جیسے ٹوٹا ہوا آئینہ
سجا ہوا ہے دل کے ٹکڑوں سے یوں میرا سینہ
شکلیں کئی دکھائے جیسے ٹوٹا ہوا آئینہ

میں ہوں اپنے ریزہ ریزہ خوابوں کی تعبیر
بنو گے حیرت کی تصویر مجھ کو دیکھ کے
ہو، مجھ کو دیکھ کے

ایک ہاتھ پر سورج رکھ لو، ایک ہاتھ پر چاند
وہ دونو پڑ جائیں گے ماند مجھ کو دیکھ کے
ہو، مجھ کو دیکھ کے

Credits
Writer(s): M. Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link