Badi Badi Aankhein Mere Dil Pe Sitam

بڑی بڑی آنکھیں میرے دل پہ ستم ڈھائیں
ہو، بڑی بڑی آنکھیں میرے دل پہ ستم ڈھائیں

ہو، کبھی وار کرے
ہو، کبھی پیار کرے
ہو، کبھی وار، کبھی پیار، کبھی صاف مکر جائیں

بڑی بڑی آنکھیں میرے دل پہ ستم ڈھائیں

دل کو چرا لیتی ہیں دلدار کی آنکھیں
پھر بھی ہیں معصوم میرے یار کی آنکھیں

مسکراتی ہیں کبھی
دل جلاتی ہیں کبھی
اِن پہ الزام نہیں، شوق سے یہ پیار کو ترسائیں

بڑی بڑی آنکھیں میرے دل پہ ستم ڈھائیں

ہو، کبھی وار کرے
ہو، کبھی پیار کرے
ہو، کبھی وار، کبھی پیار، کبھی صاف مکر جائیں

بڑی بڑی آنکھیں میرے دل پہ ستم ڈھائیں

جھیل سی آنکھیں ہیں کہ دو پھول کنول کے؟
یا کسی دیوان میں دو شعر غزل کے؟

دیکھ کے ایک جھلک
جھک نہیں سکتی پلک
ہو کے ارمان پریشان اِنھیں دیکھتے رہ جائیں

بڑی بڑی آنکھیں میرے دل پہ ستم ڈھائیں
ہو، بڑی بڑی آنکھیں میرے دل پہ ستم ڈھائیں



Credits
Writer(s): M. Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link