Aankhen Jin Ko

آنکھیں جن کو دیکھ نہ پائیں
سپنوں میں بکھرا دینا
جتنے بھی ہیں روپ تمھارے
جیتے جی دکھلا دینا
آنکھیں جن کو دیکھ نہ پائیں
سپنوں میں بکھرا دینا

رات اور دن کے بیچ کہیں پر
جاگے سوئے رستوں میں
رات اور دن کے بیچ کہیں پر
جاگے سوئے رستوں میں

میں تم سے اک بات کہوں گی
تم بھی کچھ فرما دینا
تم بھی کچھ فرما دینا

جتنے بھی ہیں روپ تمھارے
جیتے جی دکھلا دینا
آنکھیں جن کو دیکھ نہ پائیں
سپنوں میں بکھرا دینا

دل دریا ہے، دل ساگر ہے
اس دریا، اس ساگر کی
دل دریا ہے، دل ساگر ہے
اس دریا، اس ساگر کی

ایک ہی لہر کا دامن تھامے
ساری عمر بتا دینا
ساری عمر بتا دینا

جتنے بھی ہیں روپ تمھارے
جیتے جی دکھلا دینا
آنکھیں جن کو دیکھ نہ پائیں
سپنوں میں بکھرا دینا

ہم بھی لَے کو تیز کریں گے
بوندوں کی بوچھار کے ساتھ
ہم بھی لَے کو تیز کریں گے
بوندوں کی بوچھار کے ساتھ

پہلا ساون جھولنے والو
تم بھی پینگ بڑھا دینا
تم بھی پینگ بڑھا دینا

جتنے بھی ہیں روپ تمھارے
جیتے جی دکھلا دینا
آنکھیں جن کو دیکھ نہ پائیں
سپنوں میں بکھرا دینا



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link