Yeh Tasawar Bhi Meri

یہ تصور بھی، مِری جان، ستاتا ہوگا
یہ تصور بھی، مِری جان، ستاتا ہوگا
بھیگتی رات کوئی آ کے جگاتا ہوگا
یہ تصور بھی، مِری جان، ستاتا ہوگا

نشۂ خواب سے جب آنکھ جھپکتی ہوگی
نشۂ خواب سے جب آنکھ جھپکتی ہوگی

کوئی دھیرے سے تِرا پاؤں دباتا ہوگا
کوئی دھیرے سے تِرا پاؤں دباتا ہوگا
یہ تصور بھی، مِری جان، ستاتا ہوگا

میں نہیں، دوست، مگر یاد تو میری ہوگی
میں نہیں، دوست، مگر یاد تو میری ہوگی

مجھ سا اک شخص تجھے یاد تو آتا ہوگا
مجھ سا اک شخص تجھے یاد تو آتا ہوگا
یہ تصور بھی، مِری جان، ستاتا ہوگا

دیکھنا پچھلے پہر اپنے دریچے سے کبھی
دیکھنا پچھلے پہر اپنے دریچے سے کبھی

ایک سایہ سا سمٹتا ہوا جاتا ہوگا
ایک سایہ سا سمٹتا ہوا جاتا ہوگا
یہ تصور بھی، مِری جان، ستاتا ہوگا

نشۂ مَے نہیں ہوتا کبھی یکساں، پرتوؔ
نشۂ مَے نہیں ہوتا کبھی یکساں، پرتوؔ

بزمِ مَے میں کوئی روتا، کوئی گاتا ہوگا
بزمِ مَے میں کوئی روتا، کوئی گاتا ہوگا
بھیگتی رات کوئی آ کے جگاتا ہوگا
یہ تصور بھی، مِری جان، ستاتا ہوگا



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Parto Rohila
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link