Ujli Ujli Dhoop Mein

اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے
اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے
چاند کا چہرہ مَیلا مَیلا لگتا ہے
اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے

تم جیسے بھی ہاتھ چھڑا کر جائیں تو
تم جیسے بھی ہاتھ چھڑا کر جائیں تو

جیون کا ہر رشتہ جھوٹا لگتا ہے
جیون کا ہر رشتہ جھوٹا لگتا ہے
اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے

جس انگنائی میں تم ہی تم ہوتے تھے
جس انگنائی میں تم ہی تم ہوتے تھے

اس میں اب یادوں کا میلا لگتا ہے
اس میں اب یادوں کا میلا لگتا ہے
اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے

پہلے کی یہ راتیں کٹ تو جاتی تھیں
پہلے کی یہ راتیں کٹ تو جاتی تھیں

اب تو ہر ہر لمحہ ٹھہرا لگتا ہے
اب تو ہر ہر لمحہ ٹھہرا لگتا ہے
اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے

یہ بتلاؤ، ہم کو چھوڑ کے جانے پر
یہ بتلاؤ، ہم کو چھوڑ کے جانے پر

تم کو تنہا تنہا کیسا لگتا ہے
تم کو تنہا تنہا کیسا لگتا ہے

اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے
چاند کا چہرہ مَیلا مَیلا لگتا ہے
اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے
اجلی اجلی دھوپ میں سایہ لگتا ہے



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Parto Rohila
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link