Main Dil Bhi Pash Kardon

وفا کے شیش محل میں سجا لیا میں نے
وہ ایک دل، جسے پتھر بنا لیا میں نے

میں دل بھی پیش کر دوں یا مجھے تنہا خریدو گے؟
میں دل بھی پیش کر دوں یا مجھے تنہا خریدو گے؟
محبت کے خریدارو، بتاؤ، کیا خریدو گے؟

میں دل بھی پیش کر دوں یا مجھے تنہا خریدو گے؟
میں دل بھی پیش کر دوں...

تمھاری لاج بھی میں ہوں، تمھارا پیار بھی میں ہوں
تمھاری لاج بھی میں ہوں، تمھارا پیار بھی میں ہوں
اگر پوچھے کوئی تم سے تو پھر بد کار بھی میں ہوں

مِرے کردار کا تم کون سا نقشہ خریدو گے؟

میں دل بھی پیش کر دوں یا مجھے تنہا خریدو گے؟
میں دل بھی پیش کر دوں...

یہ ماؤں، بیویوں، بہنوں کی اک آزاد منڈی ہے
یہاں جو بھی کوئی عورت ہے اس کا نام رنڈی ہے

سجے ہیں کتنے رشتے، کون سا رشتہ خریدو گے؟

میں دل بھی پیش کر دوں یا مجھے تنہا خریدو گے؟
میں دل بھی پیش کر دوں...

یہ مانا، میں اسی بازار کا انمول موتی ہوں
یہ مانا، میں اسی بازار کا انمول موتی ہوں
مگر میں دیکھ کر تم کو یہاں حیران ہوتی ہوں

کہ امرت چھوڑ کر تم زہر کا پیالہ خریدو گے

میں دل بھی پیش کر دوں یا مجھے تنہا خریدو گے؟
محبت کے خریدارو، بتاؤ، کیا خریدو گے؟
میں دل بھی پیش کر دوں...

Credits
Writer(s): Qateel Shifai, A. Hameed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link