Udhar Zindagi Ka

اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا

اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا
اُدھر زندگی اُن کی دلہن بنے گی
اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا
اُدھر زندگی اُن کی دلہن بنے گی
قیامت سے پہلے قیامت ہے لوگو
میرے سامنے میری دنیا لٹے گی
اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا

جوانی پہ میری ستم ڈھانے والو
ذرا سوچ لو کیا کہے گا زمانہ

جوانی پہ میری ستم ڈھانے والو
ذرا سوچ لو کیا کہے گا زمانہ
...کہے گا زمانہ

اِدھر میرے ارماں کفن پہن لیں گے
اُدھر اُن کے ہاتھوں پہ مہندی سجے گی
اِدھر میرے ارماں کفن پہن لیں گے

ازل سے محبت کی دشمن ہے دنیا
کہیں دو دلوں کو یہ ملنے نہ دے گی

ازل سے محبت کی دشمن ہے دنیا
کہیں دو دلوں کو یہ ملنے نہ دے گی
...یہ ملنے نہ دے گی

اِدھر دل پہ میرے خنجر چلے گا
اُدھر اُن کے خوابوں کی دنیا بسے گی
اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا

ابھی اُن کے ہنسنے کے دن ہیں، وہ ہنس لیں
ابھی میرے رونے کے دن ہیں، میں رو لوں

ابھی اُن کے ہنسنے کے دن ہیں، وہ ہنس لیں
ابھی میرے رونے کے دن ہیں، میں رو لوں
...دن ہیں، میں رو لوں

مگر ایک دن اُن کو رونا پڑے گا
کہ جس دن بھی میری میت اٹھے گی
اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا
اُدھر زندگی اُن کی دلہن بنے گی
اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link