Hai Us Gulrang Ka

ہے اُس گل رنگ کا دیدار ہونا
کہ جیسے خواب سے بیدار ہونا
ہے اُس گل رنگ کا دیدار ہونا
کہ جیسے خواب سے بیدار ہونا

اُسے رکھتا ہے صحراؤں میں حیراں
اُسے رکھتا ہے صحراؤں میں حیراں

دلِ شاعر کا پُر اسرار ہونا
ہے اُس گل رنگ کا دیدار ہونا
کہ جیسے خواب سے بیدار ہونا

کمالِ شوق کا حاصل یہی ہے
کمالِ شوق کا حاصل یہی ہے

ہمارا شہر سے بیزار ہونا
ہے اُس گل رنگ کا دیدار ہونا
کہ جیسے خواب سے بیدار ہونا

منیرؔ، اچھا نہیں لگتا، یہ تیرا
منیرؔ، اچھا نہیں لگتا، یہ تیرا

کسی کے ہجر میں بیمار ہونا
ہے اُس گل رنگ کا دیدار ہونا
کہ جیسے خواب سے بیدار ہونا



Credits
Writer(s): Munir Niazi, Mian Sheheryar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link