Jo Bhi Kehna Hai Kaho

جو بھی کہنا ہے کہو، پھر اَن کہا رہ جائے گا

قربتوں کے درمیاں بھی فاصلہ رہ جائے گا

بند کانوں سے سنے گا تُو کھنکتی گفتگو
بند کانوں سے سنے گا تُو کھنکتی گفتگو

بھیگی آنکھوں سے اُسے بس دیکھتا رہ جائے گا
جو بھی کہنا ہے کہو، پھر اَن کہا رہ جائے گا

چھین لے گی صبح اک آہٹ کا جھوٹا خواب بھی
چھین لے گی صبح اک آہٹ کا جھوٹا خواب بھی

آنکھ کی سونی گلی میں رت جگا رہ جائے گا
جو بھی کہنا ہے کہو، پھر اَن کہا رہ جائے گا

تتلیاں ہجرت کریں گی موسموں کے ساتھ ساتھ
تتلیاں ہجرت کریں گی موسموں کے ساتھ ساتھ

اور شہرِ گل میں آشوبِ ہوا رہ جائے گا
جو بھی کہنا ہے کہو، پھر اَن کہا رہ جائے گا
قربتوں کے درمیاں بھی فاصلہ رہ جائے گا
جو بھی کہنا ہے کہو، پھر اَن کہا رہ جائے گا

Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link