Mere Khayal Ne Kaisa Sanam

میرے خیال نے
کیسا صنم تراشا ہے؟

میرے خیال نے کیسا صنم تراشا ہے؟
میرے خیال نے کیسا صنم تراشا ہے؟
کبھی ہنساتا ہے مجھ کو، کبھی رلاتا ہے
میرے خیال نے کیسا صنم تراشا ہے؟
میرے خیال نے؟

جو میرا پیار میری آرزو کی جنت ہے
جو میرا پیار میری آرزو کی جنت ہے
وہ میرے دل کی صدا، زندگی کی چاہت ہے

قریب آ کے میرے مجھ کو بھول جاتا ہے
میرے خیال نے کیسا صنم تراشا ہے؟
میرے خیال نے؟

اُسی کی دید سے دل کی لگی بجھاتے ہیں
اُسی کی دید سے دل کی لگی بجھاتے ہیں
وہ درد دیتا ہے، ہم پھر بھی مسکراتے ہیں

مجھے عزیز ہے جی بھر کے جو ستاتا ہے
میرے خیال نے کیسا صنم تراشا ہے؟
کبھی ہنساتا ہے مجھ کو، کبھی رلاتا ہے
میرے خیال نے؟



Credits
Writer(s): Kamal Ahmed, Y. Humdam
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link