Sitaron Ki Mehfil Sajayee Hai

ستاروں کی محفل سجائی ہے جس نے
دکھائے اسے کوئی آنسو ہمارے
وہ شاید محبت کی قسمت بدل دے
اگر وہ بھی رو رو کے راتیں گزارے

محبت میں ہم تو بڑے سرخ رو تھے
خدا روبرو تھا جو تم روبرو تھے

کہاں اب جھکائیں گے اپنی جبیں کو
نہ در ہے تمھارا، نہ جلوے تمھارے

رلاتی رہی ہے، رلا لے یہ دنیا
ہمیں چاہے جتنا ستا لے یہ دنیا

گلے سے لگائیں گے ان کے غموں کو
اگر وہ ہیں پیارے تو غم بھی ہیں پیارے



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Khawaja Khurshid Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link