Sapna Daikha Tha (from "Dooriyan")

سپنا دیکھا تھا، چھوٹا سا ہو آشیاں
دونوں، ہم اور تم، مل کے رہیں گے جہاں
سپنے کھل گئے، اپنا ہوا ہے ملن
دو دل مل گئے، کوئی نہیں درمیاں
اک جاں ہو گئے، گانے لگیں وادیاں

آتی جاتی لہریں
آتی جاتی لہریں
کہتی ہیں یہ، "جینے کی راہیں سجا لو"
ڈھلتا ہوا یہ سورج

ڈھلتا ہوا یہ سورج
کہتا ہے یہ، "ہر پل سے جیون چرا لو"

کتنا حسین ہے رنگوں بھرا یہ سماں
ایسا لگتا ہے، اپنے ہیں دونوں جہاں

لاکھوں بدلے موسم
لاکھوں بدلے موسم
ہم دونوں لیکن اب نہ جدا ہونے پائیں
بندھن جو نہ ٹوٹے
اس بندھن میں آ جاؤ ہم بندھ جائیں

وعدے نبھائیں گے، وعدہ رہا، میری جاں
منزل مل گئی، سب مٹ گئیں دوریاں
سپنا دیکھا تھا، چھوٹا سا ہو آشیاں
دونوں، ہم اور تم، مل کے رہیں گے جہاں



Credits
Writer(s): Robin Ghosh
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link