Khari Kahungi Baat (From "Border Bullet")

نہ میں غزل سناؤں گی، نہ مجرا گاؤں گی
دل میں ہے جو بات وہ ہونٹوں پہ لاؤں گی

کھری کہوں گی بات...
کھری کہوں گی بات چاہے بری لگے
کھری کہوں گی بات چاہے بری لگے

بھید میں سارے کھولوں گی
آج میں سچ سچ بولوں گی
آج میں سچ سچ بولوں گی

چاہے میری بات بن کے چھری لگے
کھری کہوں گی بات چاہے بری لگے

بھید میں سارے کھولوں گی
آج میں سچ سچ بولوں گی
آج میں سچ سچ بولوں گی

چاہے میری بات بن کے چھری لگے
کھری کہوں گی بات چاہے بری لگے

ایک کھلونا ہوں
میں کھلونا ہوں، جی بھر کے کھیلو
سوچتے کیا ہو، بانہوں میں لے لو
سودا کرنے میں تکرار کیوں ہو
میرے ہونٹوں پہ انکار کیوں ہو
میں کہانی ہوں ایک رات بھر کی
ہم سفر ہوں، تمھارے ڈگر کی

دونوں کا اک پیشہ ہے
دونوں کا اک پیشہ ہے
فرق بھلا یہ کیسا ہے
آج میں سچ سچ بولوں گی

چاہے میری بات بن کے چھری لگے
کھری کہوں گی بات چاہے بری لگے

میں نے مانا...
ہو، میں نے مانا، بدن بیچتی ہوں
تن کی ایک ایک کرن بیچتی ہوں
تم مگر اپنا من بیچتے ہو
غیرتوں کا کفن بیچتے ہو
میل کی چند پھانکوں کی خاطر
تم تو اپنا وطن بیچتے ہو

رسم یہ کب سے جاری ہے
رسم یہ کب سے جاری ہے
جرم نہیں غداری ہے
آج میں سچ سچ بولوں گی

چاہے میری بات بن کے چھری لگے
کھری کہوں گی بات چاہے بری لگے

بھید میں سارے کھولوں گی
آج میں سچ سچ بولوں گی
آج میں سچ سچ بولوں گی

چاہے میری بات بن کے چھری لگے
کھری کہوں گی بات چاہے بری لگے



Credits
Writer(s): M. Ashraf, Tassilo Ippenberger
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link