Rang-e-Mehfil Hai (From "Jadoogar")

رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی
رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی
زندگی کس طرف چلی آئی
رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی

میرے دل کی کلی کھلے نہ کھلے
میرے دل کی کلی کھلے نہ کھلے

کوئی کہہ دے کہ، ہاں، بہار آئی
رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی
زندگی کس طرف چلی آئی
رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی

اب جنوں اور کیا دکھائے گا
اب جنوں اور کیا دکھائے گا

ہم تماشا ہیں، دل تماشائی
رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی
زندگی کس طرف چلی آئی
رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی

اے غمِ زندگی، سنبھال مجھے
اے غمِ زندگی، سنبھال مجھے

آرزو لے رہی ہے انگڑائی
رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی
زندگی کس طرف چلی آئی
رنگِ محفل ہے اور نہ تنہائی



Credits
Writer(s): Salim Iqbal
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link