Teri Jabeen Se (From "Naadan")

تیری جبیں سے چودھویں کا چاند جھانکتا رہے
تیری جبیں سے چودھویں کا چاند جھانکتا رہے
تیرے لیے میرے لبوں پہ پیار کی دعا رہے
تیری جبیں سے چودھویں کا چاند جھانکتا رہے

شکن شکن جڑی رہے، کرن کرن ملی رہے
تیرے حسین گیسوؤں کی چاندنی کھلی رہے

تیرے رو پہلے جسم کا سنہرا پن سدا رہے
تیری جبیں سے چودھویں کا چاند جھانکتا رہے

نظر نظر میں مستیاں رہیں شراب کی طرح
تیرے یہ لب کھلے رہیں سدا گلاب کی طرح

تیرے شباب کا چمن بہار سے سجا رہے
تیری جبیں سے چودھویں کا چاند جھانکتا رہے

چاند جھانکتا رہے



Credits
Writer(s): Sehba Akhtar, Lal Mohammad Iqbal
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link