Takhti Par Takhti (From "Anmol")

تختی پر تختی، تختی پر دل کا دانا ہے
کھیلو جی بھر کے، لیکن کل پڑھنے آنا ہے
(تختی پر تختی، تختی پر دل کا دانا ہے)
(کھیلو جی بھر کے، لیکن کل پڑھنے آنا ہے)
(تختی پر تختی...)

دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوّے انڈے کھائیں
دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوّے انڈے کھائیں
ایسے ظالم کوّوں کو ہم کیوں نہ مار بھگائیں

اچھے اچھے کام کریں، روشن اپنا نام کریں
(اچھے اچھے کام کریں، روشن اپنا نام کریں)
اک دن ہم کو اِس دنیا سے ظلم کا نام مٹانا ہے

(تختی پر تختی، تختی پر دل کا دانا ہے)
(کھیلو جی بھر کے، لیکن کل پڑھنے آنا ہے)
(تختی پر تختی...)

چڑیا اپنی چونچ میں چاول کا دانہ لائی
چڑیا اپنی چونچ میں چاول کا دانہ لائی
چڑیا اور چڑے نے مل کر اُس کی کھیر پکائی

اک دوجے کے سنگ رہیں، اک دوجے کا درد سہیں
(اک دوجے کے سنگ رہیں، اک دوجے کا درد سہیں)
سکھ کے سب ساتھی ہوتے ہیں، دکھ میں ساتھ نبھانا ہے

(تختی پر تختی، تختی پر دل کا دانا ہے)
کھیلو جی بھر کے، لیکن کل پڑھنے آنا ہے
(تختی پر تختی...)

اللہ میاں نے ہم کو جب دیے ہیں ہاتھ اور پاؤں
اللہ میاں نے ہم کو جب دیے ہیں ہاتھ اور پاؤں
اپنے گھر میں بیٹھ کے ڈھونڈیں کیوں ہم سکھ کی چھاؤں

محنت صبح و شام کریں، کیوں اِتنا آرام کریں
(محنت صبح و شام کریں، کیوں اِتنا آرام کریں)
اپنی محنت کی پائی بھی اک انمول خزانہ ہے

(تختی پر تختی، تختی پر دل کا دانا ہے)
کھیلو جی بھر کے، لیکن کل پڑھنے آنا ہے
(تختی پر تختی، تختی پر دل کا دانا ہے)
(کھیلو جی بھر کے، لیکن کل پڑھنے آنا ہے)



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link