Raat Use Be Hijab (From "Zaroorat")

رات اُسے بے حجاب دیکھ لیا
رات اُسے بے حجاب دیکھ لیا
چاندنی میں گلاب دیکھ لیا
رات اُسے بے حجاب دیکھ لیا

حسن تھا اِس قدر قریب مِرے
ہائے، کیا جاگ اٹھے نصیب مِرے
رخ کو زلفِ سیہ نے گھیرا تھا
کیا اجالا تھا، کیا اندھیرا تھا

ابرو میں ماہتاب دیکھ لیا
رات اُسے بے حجاب دیکھ لیا

جب نظر وہ پری جمال آیا
لب پہ میرے یہی سوال آیا
کس مصور کا شاہکار ہے تُو؟
جانے کس باغ کی بہار ہے تُو؟

ایک رنگین خواب دیکھ لیا
رات اُسے بے حجاب دیکھ لیا

ہائے، مہکا ہوا بدن اُس کا
میں نے دیکھا ہے بانکپن اُس کا
سرخ کلیوں کی تازگی دیکھی
اُن لبوں کی شگفتگی دیکھی

جیسے جامِ شراب دیکھ لیا
رات اُسے بے حجاب دیکھ لیا
رات اُسے بے حجاب دیکھ لیا
چاندنی میں گلاب دیکھ لیا
رات اُسے بے حجاب دیکھ لیا



Credits
Writer(s): A. Hameed, M Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link