Men Ne Tujh Ko Der (from "Biwi Ho To Aesi")

میں نے تجھ کو دیر میں جانا
میں نے تجھ کو دیر میں جانا
لیکن اب یہ دل دیوانہ
تیرے ہی سنگ رہے گا

ایک ہے ساتھی تُو لاکھوں میں
ایک ہے ساتھی تُو لاکھوں میں
مرتے دم تک اِن آنکھوں میں
تیرا ہی رنگ رہے گا

ہاتھ نہیں اِن ہاتھوں میں
پیار کی یہ زنجیریں ہیں

ہاتھ نہیں اِن ہاتھوں میں
پیار کی یہ زنجیریں ہیں
خواب نہیں اب آنکھوں میں
خوابوں کی تعبیریں ہیں

کیا ڈر ہم کو طوفانوں کا
آج سے اپنے ارمانوں کا
ایک ہی رنگ رہے گا

ایک ہے ساتھی تُو لاکھوں میں
مرتے دم تک اِن آنکھوں میں
تیرا ہی رنگ رہے گا

سانس بھی لوں تو ہونٹوں پر
نام تیرا ہی آتا ہے

سانس بھی لوں تو ہونٹوں پر
نام تیرا ہی آتا ہے
پیار ملے تو ہر انساں
کیا سے کیا ہو جاتا ہے

پھول کھلے ہیں ہر دھڑکن میں
تیرا پیار میرے جیون میں
بن کے امنگ رہے گا

میں نے تجھ کو دیر میں جانا
لیکن اب یہ دل دیوانہ
تیرے ہی سنگ رہے گا

ایک ہے ساتھی تُو لاکھوں میں
مرتے دم تک اِن آنکھوں میں
تیرا ہی رنگ رہے گا



Credits
Writer(s): Various Artists
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link