Main Sochti Hoon (From "Yehan Se Wahan Tak")

میں سوچتی ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی
میں سوچتی ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی

کھلیں گے پھول محبت کے ان نگاہوں میں
نہ کوئی غم، نہ زمانے کا کوئی ڈر ہوگا
یہ خوش نصیبی ہے میری کہ عمر بھر کے لیے
تُو راہِ عشق میں اب میرا ہم سفر ہوگا

میں سوچتی ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی

میرے لیے یہ تصور ہے کس قدر رنگیں
کہ اب ہمیشہ رہوں گی میں تیری بانہوں میں
تُو میری مانگ ستاروں سے جگمگائے گا
میں اپنا پیار بچھاؤں گی تیری راہوں میں
میں اپنا پیار بچھاؤں گی تیری راہوں میں

میں سوچتی ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی

ہمارے پیار کی بنیاد ہے وفاؤں پر
ہمارے پیار کا بندھن کبھی نہ ٹوٹے گا
ملے ہیں ہاتھ یہ زنجیر کی طرح، ہمدم
خدا نے چاہا تو یہ ساتھ اب نہ چھوٹے گا
خدا نے چاہا تو یہ ساتھ اب نہ چھوٹے گا

میں سوچتی ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی



Credits
Writer(s): Nazir Ali, Wajahat Atre
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link