Main Ne Parda Uthaya (From "Yehan Se Wahan Tak")

چہرے پہ جو نقاب سجی ہے، سجی رہے
جب تک یہ دل کی آگ دبی ہے، دبی رہے

میں نے پردہ اٹھایا تو جل جاؤ گے
میں نے پردہ اٹھایا تو جل جاؤ گے
جانِ من، جانِ جاں، دیکھ کے میری صورت مچل جاؤ گے

میں نے پردہ اٹھایا تو جل جاؤ گے
جانِ من، جانِ جاں، دیکھ کے میری صورت مچل جاؤ گے
میں نے پردہ اٹھایا تو جل جاؤ گے

میں کڑکتی ہوئی بجلی ہوں، جواں شعلہ ہوں
میں نگاہوں کے لیے ایک حسیں جلوہ ہوں
میں کڑکتی ہوئی بجلی ہوں، جواں شعلہ ہوں
میں نگاہوں کے لیے ایک حسیں جلوہ ہوں

پردہ چہرہ سے اٹھایا تو قیامت ہوگی
آئینہ دیکھ کے لبوں کو ندامت ہوگی

حسن کی آگ سے تم بھی شمع کی صورت پگھل جاؤ گے

میں نے پردہ اٹھایا تو جل جاؤ گے

آج تُو بھی میرے جلووں کا تماشائی ہے
یہ میرے پیار کی شہرت ہے کہ رسوائی ہے
آج تُو بھی میرے جلووں کا تماشائی ہے
یہ میرے پیار کی شہرت ہے کہ رسوائی ہے

کھینچ کے لایا یہاں آج تیرا پیار مجھے
تُو سمجھتا ہے مگر اپنا گنہ گار مجھے

اجنبی دیس میں کیا خبر تھی کہ تم بھی بدل جاؤ گے

میں نے پردہ اٹھایا تو جل جاؤ گے
جانِ من، جانِ جاں، دیکھ کے میری صورت مچل جاؤ گے
میں نے پردہ اٹھایا تو جل جاؤ گے



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Wajahat Atre
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link