Main Sochta Hoon (From "Yehan Se Wahan Tak")

میں سوچتا ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی
میں سوچتا ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی

کھلیں گے پھول محبت کے ان نگاہوں میں
ہر ایک لمحہ تِرے پیار میں بسر ہوگا
یہ فاصلے نہیں ہوں گے ہماری راہوں میں
تِرا بدن مِری بانہوں کی سیج پر ہوگا

میں سوچتا ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی

یہ زندگی ہے سلامت تو، میری جان، تجھے
میں اتنا چاہوں گا، تُو خود کو بھول جائے گی
مِرے ہی نام سے ہر دن تیرا شروع ہوگا
مِری وفا تِری راتوں کو جگمگائے گی
مِری وفا تِری راتوں کو جگمگائے گی

میں سوچتا ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی

مِرے خیالوں میں جب گونجتی ہے شہنائی
سہاگ رات ابھرتی ہے میری آنکھوں میں
تُو سرخ ریشمی جوڑا پہن کے بیٹھی ہے
مہک رہا ہے مِرا پیار تیرے سانسوں میں
مہک رہا ہے مِرا پیار تیرے سانسوں میں

میں سوچتا ہوں کہ کل کس قدر حسیں ہوگی



Credits
Writer(s): Nazir Ali, Wajahat Atre
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link