Pyar Karne Ka Zamana Hoga (from "Maazi Hal Mustaqbil")

پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
تیری زلفوں کی ہوا آئے گی
میرا ہر خواب سہانا ہوگا

پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
میں تیرے دل میں اتر جاؤں گی
تیری آنکھوں میں ٹھکانا ہوگا

پیار کرنے کا زمانہ ہوگا

جیسے دو پنچھی فضاؤں میں کہیں
کبھی اڑتے ہیں، کبھی گاتے ہیں
جیسے دو پھول کسی گلشن میں
ایک ہی شاخ پہ لہراتے ہیں

لب پہ گیتوں کی صدائیں ہوں گی
دل میں خوشیوں کا خزانہ ہوگا

پیار کرنے کا زمانہ ہوگا

کیوں، خدا جانے، زمانے والے
پیار کرنے کی سزا دیتے ہیں
اک ذرا بات جو مل جاتی ہے
لوگ افسانہ بنا دیتے ہیں

اب میرے پیار کی تنہائی میں
لوگ ہوں گے نہ زمانہ ہوگا

پیار کرنے کا زمانہ ہوگا

ایسے دنیا میں، سجن، چل کے رہیں
جس جگہ مل کے جدا کوئی نہ ہو
آ، کوئی ایسا ٹھکانا دیکھیں
اب جہاں تیرے سوا کوئی نہ ہو

اک نئی دنیا بسا کر اس کو
سارے دنیا سے چھپانا ہوگا

پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
تیری زلفوں کی ہوا آئے گی
میرا ہر خواب سہانا ہوگا

پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
پیار کرنے کا زمانہ ہوگا
پیار کرنے کا زمانہ ہوگا



Credits
Writer(s): Various Artists
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link