Yeh Safar Tere Mere Pyar Ka (from "Sheeshay Ka Ghar")

یہ سفر تیرے میرے پیار کا
میری جاں، کبھی نہ تمام ہو
تیرے ساتھ ہی میری ہو سحر
تیرے ساتھ ہی میری شام ہو

تُو ملی تو، اے میری دلربا
ملا زندگی کا مجھے مزہ
تُو ملی تو، اے میری دلربا
ملا زندگی کا مجھے مزہ

یہی آرزو ہے کہ اب سدا
میرے دل میں تیرا قیام ہو

باغوں، بہاروں میں، گاتے نظاروں میں
باغوں، بہاروں میں، گاتے نظاروں میں
ہم تم جو مل کے چلیں
دل میرا لہرایا، دھڑکن کو چین آیا
نیلے گگن کے تلے

یہ خوشی تو کیا ہے، خدا کرے
میری زندگی تیرے نام ہو

میں سمیٹ کر تجھے بانہوں میں
چلوں عمر بھر انھیں راہوں میں
میں سمیٹ کر تجھے بانہوں میں
چلوں عمر بھر انھیں راہوں میں

تیرے گیت گاؤں میں رات دن
مجھے اور کوئی نہ کام ہو

بے چین بانہوں میں، پیاسی نگاہوں میں
بے چین بانہوں میں، پیاسی نگاہوں میں
تُو ہے سمایا ہوا
تیری وفاؤں کا، میری دعاؤں کا
یہ دن ہے لایا ہوا

جو رہوں میں تجھ سے جدا کبھی
میری نیند مجھ پہ حرام ہو
تیرے ساتھ ہی میری ہو سحر
تیرے ساتھ ہی میری شام ہو



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link