Yeh Duniya Kisi Ki Hui Hai

تجھے حقیر سمجھتی رہے گی یہ دنیا
تِرا گناہ یہی ہے کہ اک کنیز ہے تُو

یہ دنیا کسی کی ہوئی ہے نہ ہوگی
اِسی طرح چپ چاپ آنسو پیے جا
خوشی لے کے جس نے تجھے غم دیا ہے
اُسے مسکرا کر دعائیں دیے جا
یہ دنیا کسی کی ہوئی ہے نہ ہوگی

تِرے دل کو تجھ سے جدا کرنے والے
تِرا گھر اجڑتے ہی کیا بن گئے ہیں
اُنھیں کیا خبر، کیا گزرتی ہے تجھ پر
جو دولت کے بل پر خدا بن گئے ہیں

تجھے جس کی خاطر ہے دنیا میں جینا
اُسی کے لیے اِس جہاں میں جیے جا

یہ دنیا کسی کی ہوئی ہے نہ ہوگی
اِسی طرح چپ چاپ آنسو پیے جا
یہ دنیا کسی کی ہوئی ہے نہ ہوگی

غریبی بھی اک جرم ہے اِس جہاں میں
گناہوں سے بد تر ہے یہ بے گناہی
مگر جن کا دنیا میں کوئی نہیں ہے
سدا اُن پہ رہتا ہے فضلِ الٰہی

تِرے دل میں جو آرزوئیں چھپی ہیں
تُو اُن آرزوؤں کو پورا کیے جا

یہ دنیا کسی کی ہوئی ہے نہ ہوگی
اِسی طرح چپ چاپ آنسو پیے جا
یہ دنیا کسی کی ہوئی ہے نہ ہوگی



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Himayat Ali Shair
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link