Kuch Aahen Kuch Aansoo Le Kar

کچھ آہیں، کچھ آنسو لے کر
پیار کا محل بنایا میں نے
غم کی آگ لگا کر دل میں
اس کا دیا جلایا میں نے

کچھ آہیں، کچھ آنسو لے کر

سوکھے پتوں میں بکھرے ہیں
کتنی بہاروں کے افسانے
شاخ سے ٹوٹ کے بھٹک رہے ہیں
ان کا درد کوئی کیا جانے

میری طرح ہی آوارہ ہیں
آخر راز یہ پایا میں نے

کچھ آہیں، کچھ آنسو لے کر

کتنے لوگ یہاں پر آئے
اس جیون کا بوجھ اٹھائے

کتنے لوگ یہاں پر آئے
اس جیون کا بوجھ اٹھائے
چل گئے آخر دنیا سے
جیسے دن کے ڈھلتے سائے

ان کے غم کو اپنا سمجھ کر
پیار سے گلے لگایا میں نے

کچھ آہیں، کچھ آنسو لے کر
پیار کا محل بنایا میں نے

کچھ آہیں، کچھ آنسو لے کر



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link