Bheegi Hoee Ankhon

بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل، زلفوں کا آوارہ بادل

بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل، زلفوں کا آوارہ بادل
تم سے ایک سوال کرے گا، جب جب میری یاد آئے گی
بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل، زلفوں کا آوارہ بادل
تم سے ایک سوال کرے گا، جب جب میری یاد آئے گی
بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل...

جب بھی چمن میں تم جاؤ گے...
جب بھی چمن میں تم جاؤ گے، پھولوں کو روتا پاؤ گے
اپنے پیار کی بربادی پہ شبنم کو ہنستا پاؤ گے

کانٹا کوئی دامن تھامے گا، جب جب میری یاد آئے گی

بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل، زلفوں کا آوارہ بادل
بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل...

لاکھ چھپائیں گے دنیا سے...
لاکھ چھپائیں گے دنیا سے، پیار چھپے گا لیکن کیسے
کانچ سے نازک پیار کی رسمیں توڑیں گے جب اپنی قسمیں

شیشہ کوئی چبھ جائے گا، جب جب میری یاد آئے گی

بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل، زلفوں کا آوارہ بادل
بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل...

تم خاموش رہو گے کب تک...
تم خاموش رہو گے کب تک، خاموشی آواز بنے گی
لب گائیں گے گیت وفا کے، دل کی دھڑکن ساز بنے گی

آنکھوں میں دل آ جائے گا، جب جب میری یاد آئے گی

بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل، زلفوں کا آوارہ بادل
تم سے ایک سوال کرے گا، جب جب میری یاد آئے گی
بھیگی ہوئی آنکھوں کا کاجل...

Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link