Woh Sham Dhali

وہ شام ڈھلی، وہ زلف تیری لہرائی
وہ شام ڈھلی، وہ زلف تیری لہرائی
پھر گونج اٹھی ویرانوں میں شہنائی
وہ شام ڈھلی، وہ زلف تیری لہرائی

سانسوں میں گھلی سانسوں کی مہک
سانسوں میں گھلی سانسوں کی مہک
جسموں میں رچی شاخوں کی لچک

ہم وقت کی لَے کچھ کم کر دیں
مہتاب کی لَو مدھم کر دیں

ہوتی ہے تو ہو، اے جانِ وفا، رسوائی
وہ شام ڈھلی، وہ زلف تیری لہرائی

ہاتھوں میں لیے دل کی دولت
ہاتھوں میں لیے دل کی دولت
آنکھوں میں لیے رنگِ چاہت

ہونٹوں پہ وفا کا نام لیے
جینے کا نیا پیغام لیے

حالات کو دیں ہم ایک نئی انگڑائی
وہ شام ڈھلی، وہ زلف تیری لہرائی
پھر گونج اٹھی ویرانوں میں شہنائی
وہ شام ڈھلی، وہ زلف تیری لہرائی
وہ شام ڈھلی، وہ زلف تیری لہرائی



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link