Tu Ne Pehli Bar

تُو نے پہلی بار لیا ہے پیار سے نام میرا

تُو نے پہلی بار لیا ہے پیار سے نام میرا
تُو نے پہلی بار...

دل بھی تیرا، جاں بھی تیری...
دل بھی تیرا، جاں بھی تیری، لے لے سلام میرا

تُو نے پہلی بار لیا ہے پیار سے نام میرا
تُو نے پہلی بار...

رنگ آنکھوں میں گھلا، چھا گیا دل پہ نشہ
پھول بن کے میں کھلی تُو نے جب نام لیا
نام ہونٹوں پہ تیرا، دل میں تصویر تیری
یہ جہاں کچھ بھی کہے، تُو ہے تقدیر میری

میری نگاہوں کی جنت ہے...
میری نگاہوں کی جنت ہے تیرا ایک اشارہ، او، اشارہ
تجھ کو دیکھوں، تجھ کو چاہوں...
تجھ کو دیکھوں، تجھ کو چاہوں، اب ہے یہ کام میرا

تُو نے پہلی بار لیا ہے پیار سے نام میرا
تُو نے پہلی بار...

روپ سونے کی دمک، جسم شعلے کی لپک
تیرے ہونٹوں پہ ہنسی جیسے پھیلی ہو دھنک
تُو نے کیا دل سے کہا، آنکھ شرمانے لگی
اپنے سائے سے مجھے لاج سی آنے لگی

سارے جہاں کے حسن سے اچھا...
سارے جہاں کے حسن سے اچھا تیرا ایک نظارہ، او، نظارہ
تیرا نظارہ، تیرا اشارہ...
تیرا نظارہ، تیرا اشارہ ہے انعام میرا

تُو نے پہلی بار لیا ہے پیار سے نام میرا
تُو نے پہلی بار...

آرزو تُو ہے میری، میرا ارمان ہے تُو
میں فسانہ ہوں تیرا، میرا عنوان ہے تُو
زندگی تُو ہے میری، ہاں، میری جان ہے تُو
پیار ایمان میرا، میرا ایمان ہے تُو

جیون بھر کا ساتھ ہمارا...
جیون بھر کا ساتھ ہمارا، تُو ندیا، میں کنارا، میں کنارا
اِن آنکھوں سے، اِن سانسوں سے...
اِن آنکھوں سے، اِن سانسوں سے لے لے پیام میرا

تُو نے پہلی بار لیا ہے پیار سے نام میرا

تُو نے پہلی بار...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link