Aurat Tera Naam Pyar (From "Palkon Ki Chaon Mein")

عورت، تیرا نام پیار ہے، قربانی ہے
عورت، تیرا نام پیار ہے، قربانی ہے

سب دنیا نے تیری عظمت اسی نام سے پہچانی ہے

عورت، تیرا نام...

تُو بیٹی ہو، بہن کہ بیوی
سب تیرے پاکیزہ رشتے
تیری چادر ایسی چادر
جس پر پڑھیں نماز فرشتے

یہ رتبہ پا لینے پر بھی قدر تیری کس نے جانی ہے

عورت، تیرا نام پیار ہے، قربانی ہے
عورت، تیرا نام...

دولت کی تلورا دکھا کر
پیار تیرا جس کسی نے چھینا
دیکھ نہیں سکتا دکھ تیرے
آنکھوں والا وہ نابینا

سارے گھر میں خوشیاں ناچیں، تیرے دل میں ویرانی ہے

عورت، تیرا نام پیار ہے، قربانی ہے
عورت، تیرا نام...

دی قربانی پیار کی تُو نے
اور بابل کی لاج بچائی
لیکن جب تک یہ رسمیں ہیں
تب تک روئے گی شہنائی

عورت اور خریدی جائے اس پر مجھ کو حیرانی ہے

عورت، تیرا نام پیار ہے، قربانی ہے
عورت، تیرا نام...



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Qateel Shifai
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link