Sunder Komal

سندر کومل سپنوں کی بارات گزر گئی، جاناں
سندر کومل سپنوں کی بارات گزر گئی، جاناں
دھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے...
دھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے، رات گزر گئی، جاناں
سندر کومل سپنوں کی بارات گزر گئی، جاناں

بھور سمے تک جس نے ہمیں باہم الجھائے رکّھا
بھور سمے تک جس نے ہمیں باہم الجھائے رکّھا

وہ البیلی، ریشم ایسی بات گزر گئی، جاناں
دھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے...
دھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے، رات گزر گئی، جاناں
سندر کومل سپنوں کی بارات گزر گئی، جاناں

کس کونپل کی آس میں اب تک ویسے ہی سر سبز ہو تم
کس کونپل کی آس میں اب تک ویسے ہی سر سبز ہو تم

اب تو دھوپ کا موسم ہے، برسات گزر گئی، جاناں
دھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے...
دھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے، رات گزر گئی، جاناں
سندر کومل سپنوں کی بارات گزر گئی، جاناں

لوگ نہ جانے کن راتوں کی مرادیں مانگا کرتے ہیں
لوگ نہ جانے کن راتوں کی مرادیں مانگا کرتے ہیں

اپنی رات تو وہ جو تیرے ساتھ گزر گئی، جاناں
دھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے...
دھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے، رات گزر گئی، جاناں
سندر کومل سپنوں کی بارات گزر گئی، جاناں



Credits
Writer(s): Parveen Shakir, Arfeen
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link