Dakia Tere Bal Bail Jaon (From "Toofan Aur Kinara")

ڈاکیا، تیرے بل بل جاؤں
لکھ پروانہ میرے ساجن کو
ڈاکیا، تیرے بل بل جاؤں
لکھ پروانہ میرے ساجن کو

جیرا گھبرائے، عمریا بیتی جائے
چین نہ آئے میرے نینن کو

ڈاکیا، تیرے بل بل جاؤں
لکھ پروانہ میرے ساجن کو

لکھ دے میرے دل کی کہانی
میرے پیار کا رنگ ملا کے
بھول گیا کیوں یاد پرانی
بے دردی، پردیس میں جا کے؟

سونا سونا، ہائے
سونا سونا ہے گھر انگنا
ساجن میرے سنگ نہیں تو
کیا میں کروں اس جیون کو

ڈاکیا، تیرے بل بل جاؤں
لکھ پروانہ میرے ساجن کو

وہ آئے تو اس کے لیے میں
ان راہوں میں پھول بچھاؤں
باندھ کے پائل ان پیروں میں
ناچتے ناچتے میں مر جاؤں

دیکھتی ہوں، ہائے
دیکھتی ہوں اسی کا سپنا
جس نے مجھ کو ہیر بنایا
یاد کروں اس رانجھن کو

ڈاکیا، تیرے بل بل جاؤں
لکھ پروانہ میرے ساجن کو

جیرا گھبرائے، عمریا بیتی جائے
چین نہ آئے میرے نینن کو

ڈاکیا، تیرے بل بل جاؤں
لکھ پروانہ میرے ساجن کو



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Muhabbat Lal Iqbal
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link