Kubaku Phail Gai

کو بہ کو پھیل گئی...

کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
اُس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
کو بہ کو پھیل گئی...

کیسے کہہ دوں...
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا اُس نے

بات تو سچ ہے، سچ ہے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
اُس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
کو بہ کو پھیل گئی...

تیرا پہلو...
تیرا پہلو تِرے دل کی طرح آباد رہے

تجھ پہ گزرے نہ قیامت شبِ تنہائی کی
تجھ پہ گزرے نہ قیامت شبِ تنہائی کی
اُس نے خوشبو کی طرح...
اُس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
کو بہ کو پھیل...

وہ کہیں بھی گیا...
وہ کہیں بھی گیا...
وہ کہیں بھی گیا لَوٹا تو...
...لَوٹا تو مِرے پاس آیا

بس یہی بات ہے اچھی...
بس یہی بات ہے اچھی مِرے ہرجائی کی
بس یہی بات ہے اچھی مِرے ہرجائی کی
بس یہی بات ہے اچھی مِرے ہرجائی کی
اُس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
کو بہ کو پھیل گئی بات...
کو بہ کو پھیل گئی...

اُس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا
اُس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا

روح تک آ گئی تاثیر...
روح تک...
روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی
روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی
اُس نے خوشبو کی طرح...
اُس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی

کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi, Parveen Shakir
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link