Ae Dilnasheen

اے دل نشیں، تلاش تِری کو بہ کو نہ تھی
اے دل نشیں، تلاش تِری کو بہ کو نہ تھی
اپنے سے اک فرار تھا...
اپنے سے اک فرار تھا، وہ جستجو نہ تھی
اے دل نشیں، تلاش تِری کو بہ کو نہ تھی

اظہار نا رسا سہی وہ صورتِ جمال

آئینۂ خیال میں بھی ہو بہو نہ تھی
اے دل نشیں، تلاش تِری کو بہ کو نہ تھی

وہ کون سی سحر تھی کہ روئی نہ پھول پھول
وہ کون سی سحر تھی کہ روئی نہ پھول پھول

وہ شام کون سی تھی کہ غم سے لہو نہ تھی
اے دل نشیں، تلاش تِری کو بہ کو نہ تھی

ہم تو فریفتہ تھے، ضیاؔ، دل کی آنچ پر
ہم تو فریفتہ تھے، ضیاؔ، دل کی آنچ پر

منظور محض دل کشیٔ رنگ و بو نہ تھی
اے دل نشیں، تلاش تِری کو بہ کو نہ تھی
اپنے سے اک فرار تھا...
اپنے سے اک فرار تھا، وہ جستجو نہ تھی
اے دل نشیں، تلاش تِری کو بہ کو نہ تھی



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Zia Jalandhuri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link