Dil Hi Dil Mein

دل ہی دل میں سلگ کے بجھے ہم اور سہے غم دور ہی دور

تم سے کون سی آس بندھی تھی، تم سے رہے ہم دور ہی دور

تم نے ہم کو جب بھی دیکھا شکر بہ لب تھے یا خاموش؟

یوں تو اکثر روئے، لیکن چھپ چھپ، کم کم، دور ہی دور
دل ہی دل میں سلگ کے بجھے ہم اور سہے غم دور ہی دور

ایک وہ آن کہ ان کی ذرا سی بات گوارا کر نہ سکے

ایک یہ حال کہ یاد میں ان کی روئے پیہم دور ہی دور
دل ہی دل میں سلگ کے بجھے ہم اور سہے غم دور ہی دور

ترکِ طلب پر خوش تھے کہ آخر کام لیا دانائی سے

کس کو خبر ہے جلتے رہے تم، جلتے رہے ہم دور ہی دور
دل ہی دل میں سلگ کے بجھے ہم اور سہے غم دور ہی دور
تم سے کون سی آس بندھی تھی، تم سے رہے ہم دور ہی دور
دل ہی دل میں سلگ کے بجھے ہم اور سہے غم دور ہی دور

Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Zia Jalandhuri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link