Rang Baatein Karen

رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
ہو، رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
درد پھولوں کی طرح مہکے اگر تُو آئے
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے

بھیگ جاتی ہیں اس امید پہ آنکھیں ہر شام
بھیگ جاتی ہیں اس امید پہ آنکھیں ہر شام

شاید اس رات وہ مہتاب لبِ جو آئے
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
ہو، رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے

ہم تِری یاد سے کترا کے گزر جاتے، مگر
ہم تِری یاد سے کترا کے گزر جاتے، مگر

راہ میں پھولوں کے لب، سایوں کے گیسو آئے
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
ہو، رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے

سینے ویران ہوئے، انجمن آباد رہی
سینے ویران ہوئے، انجمن آباد رہی

کتنے گل چہرہ گئے، کتنے پری رو آئے
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
درد پھولوں کی طرح مہکے اگر تُو آئے
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
ہو، رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Zia Jalandhuri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link