Qismat Ke Chand

قسمت سے چاند ہو گیا ماند
ڈوب گئے ہیں ستارے
میرے غم کے ساتھ روتی ہے رات
بے چین ہیں نظارے
قسمت سے چاند...

حسرتیں دل کی چل بسیں
اشک بھی ڈھل کے رہ گئے
پیار بھرے نغمے میرے
لب پر مچل کے رہ گئے

کیسے جیوں؟ پیتی رہوں
کب تک یہ اشکوں کے دھارے؟
قسمت سے چاند...

افسانۂ غم کہتے تو ہم
جب پیار بھی کچھ مجبور نہ تھا
ڈوبے ہم وہاں آ کر جہاں
کشتی سے کنارہ دور نہ تھا

کون وفا کرتا بھلا
اپنے نہ ہوئے جب ہمارے
قسمت سے چاند ہو گیا ماند
ڈوب گئے ہیں ستارے
میرے غم کے ساتھ روتی ہے رات
بے چین ہیں نظارے



Credits
Writer(s): Manzoor Hussain, Adib
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link