Ae Chand Unse

اے چاند، اُن سے جا کر
میرا سلام کہنا
میرا سلام کہنا

اے چاند، اُن سے جا کر
میرا سلام کہنا
میرا سلام کہنا

اے رات کے مسافر...
اے رات کے مسافر، اے آسماں کے راہی
یہ اشک ساتھ لے جا، دیں گے میری گواہی

اِن کو زباں بنا کر
میرا پیام کہنا
میرا سلام کہنا

اے چاند، اُن سے جا کر
میرا سلام کہنا
میرا سلام کہنا

منزل پہ چھا گئے ہیں تقدیر کے اندھیرے
منزل پہ چھا گئے ہیں تقدیر کے اندھیرے
بربادیوں نے گھر میں ڈالے ہیں آ کے ڈیرے
بربادیوں نے گھر میں ڈالے ہیں آ کے ڈیرے

اجڑی ہوئی ہے محفل
خالی ہے جام، کہنا
میرا سلام کہنا

اے چاند، اُن سے جا کر
میرا سلام کہنا
میرا سلام کہنا

بے چین ہوں اگر وہ...
بے چین ہوں اگر وہ میرا پیام سن کر
کچھ اور تجھ سے پوچھیں وہ میرا نام سن کر

ہے دل کی دھڑکنوں میں
تیرا ہی نام، کہنا
میرا سلام کہنا

اے چاند، اُن سے جا کر
میرا سلام کہنا
میرا سلام کہنا



Credits
Writer(s): Rashid Atre, Tufail Hoshiyarpuri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link