Kaise Kahoon Mein

کیسے کہوں میں الوداع؟ جاؤں کہاں، میں کیا کروں؟
آنے کا وعدہ تم کرو، ملنے کی میں دعا کروں
کیسے کہوں میں الوداع، الوداع؟

جس کی تجھے تلاش ہے، تجھ کو اُسی کا واسطہ
آنا ضرور لَوٹ کر، دیکھوں گی تیرا راستہ

تُو جو کہے تو راہ میں بن کر شمع جلا کروں
تُو جو کہے تو راہ میں بن کر شمع جلا کروں
آنے کا وعدہ تم کرو، ملنے کی میں دعا کروں
کیسے کہوں میں الوداع، الوداع؟

تم میرا پیار بھول کر دنیا میں کھو گئے اگر
ڈھونڈوں گی میں تمھیں کہاں، راہوں سے ہوں میں بے خبر؟

کیسے تمھیں میں روک لوں، کیسے تمھیں جدا کروں
کیسے تمھیں میں روک لوں، کیسے تمھیں جدا کروں
آنے کا وعدہ تم کرو، ملنے کی میں دعا کروں
کیسے کہوں میں الوداع، الوداع، الوداع، الوداع؟

Credits
Writer(s): Mushir Kazmi, Rehman Verma
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link