Aaye Badlon Ke Rahi

اے بادلوں کے راہی، کس کا پیام لایا؟
کہتی ہے دل کی دھڑکن، "اُن کا سلام آیا"
اے بادلوں کے راہی...

چپکے سے یہ بتا دے، کیا بے قرار ہیں وہ
چپکے سے یہ بتا دے، کیا بے قرار ہیں وہ
ویسے تو جانتی ہوں، مجھ پر نثار ہیں وہ

نازک سے دل میں اُن کو یوں ہی نہیں بسایا
کہتی ہے دل کی دھڑکن، "اُن کا سلام آیا"
اے بادلوں کے راہی...

کیا وہ بھی ہیں تڑپتے دن کو سنبھل سبنھل کے؟
کیا وہ بھی ہیں تڑپتے دن کو سنبھل سبنھل کے؟
راتیں گزارتے ہیں پہلو بدل بدل کے؟

کہہ دے، میرے صنم نے جلدی سے ہے بلایا
کہتی ہے دل کی دھڑکن، "اُن کا سلام آیا"
اے بادلوں کے راہی، کس کا پیام لایا؟
کہتی ہے دل کی دھڑکن، "اُن کا سلام آیا"
اے بادلوں کے راہی...



Credits
Writer(s): A. Hameed, Fayaz Hashmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link